وفاقی پولیس نے 23 مارچ کی پریڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا‘ غوری ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار‘ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل

پیر 2 مارچ 2015 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) وفاقی پولیس نے 23 مارچ کی پریڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا‘ غوری ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار‘ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ اتوار کے روز تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد صغیر اور راجا سفیر 23 مارچ کی پریڈ کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے 6 کلاشنکوفیں‘ 4 رائفلیں فور ایم ایم‘ 3 رائفلیں 12 بور‘ 17 عدد پسٹل اور 2834 گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کو عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :