پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا،ہاشم آملہ،انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے اگلے میچ میں پاکستانی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے

جمعرات 5 مارچ 2015 08:26

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں اپنے اگلے پول میچ میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے اگلے میچ میں پاکستانی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے

متعلقہ عنوان :