خیبرپختونخوا میں دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں،مولانا فضل الرحمان،خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا،فاٹا الیکشن سے متعلق آرڈیننس پر سوالات اٹھ رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء)جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں،خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا،فاٹا الیکشن سے متعلق آرڈیننس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جہاں ضرورت پڑی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی،جمہوری عمل سے گزر کر ہی ادارے بنتے ہیں،ایک جماعت انتخابی معلومات عمل میں شرکت نہیں کررہی۔

انہوں نے کہ کہ نومنتخب سینیٹر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دھاندلی کا شور مچانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی میں دھاندلی کا شور مچانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی میں دھاندلی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں۔ایک سوال پر اانہو ں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ہوں تو حامی ہوں،سینیٹ میں جس پارٹی کی اکثریت ہوگی اس ہی کا چےئرمین آئے گا