پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس آئے،حکومت جوڈیشل کمیشن کا وعدہ پورا کرے،سراج الحق،5 اپریل کو عوامی مہم کا آغاز کررہے ہیں ،سینیٹ میں مظلوم اور مجبور عوام کی آواز کو اٹھائیں گے،وفاقی حکومت بجلی کی مد میں خیبر پختونخواہ کے واجب الادا جلد از جلد واپس کرے،اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے حکومت خدشات دور کرے ، موجودہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی ہے ، امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئے جبکہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے،5 اپریل کو عوامی مہم کا آغاز کررہے ہیں ،سینیٹ میں مظلوم اور مجبور عوام کی آواز کو اٹھائیں گے،وفاق بجلی کی مد میں خیبر پختونخواہ کے واجب الادا جلد از جلد واپس کرے،اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وفاقی حکومت خدشات دور کرے ، موجودہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی ہے ، سینیٹ الیکشن ہمارے مستقبل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ 5 اپریل کو عوامی مہم کا آغاز کررہے ہیں ،خیبر پختونخواہ کی عوام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں مظلوم اور مجبور عوام کی آواز اٹھائیں گے نظام کی تبدیلی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر فورم پر آوازاپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگے نے حکومت اور پی ٹی آئی کو مثبت تجاویز دیں ہیں اور اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے ان تجاویزکو پسند کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئے اور حکومت لیت و لعل سے کام لینے کی بجائے جلد از جلد انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنائے ،دونوں سیاسی جماعتوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ کو حل کرے،انہوں نے کہا کہعوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ موجودہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی ہے ،پیسے کی سیاست کرنے والے مایوس ہو کر واپس چلے گئے ہیں ، سینیٹ الیکشن ہمارے مستقبل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،الیکشن میں دھاندلی اور پیسے کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے ،موجودہ جمہوری کلچر تبدیل کیا جانا چاہیے ،سینیٹ الیکشن براہ راست بھی کرائے جا سکتے ہیں اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ترامیم کو لائی جائے ،ایسا نظام بنایا جائے جس میں دھاندلی کی کوئی گنجائش نہ ہو،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تبدیلی کی جارہی ہے ،روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے گریز کیا جائے جبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت خدشات دور کرے ،چین نے بھی ہماری قوم کی آواز کو محسوس کیا ہے ،چین سے گوادر تک راہداری منصوبہ خیبر پختونخواہ کیلئے خواب ہے ،انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے قابل ذکر کوئی کام نہیں کیا ہے ، انتخابی اصلاحات کمیٹی کو انتخابات کے حوالے سے عوامی کی بھی رائے لینی چاہیے ،عوام قومی اسمبلی کے ساتھ سینیٹ میں امیدواروں کا چناؤ کر سکتے ہیں