وفاقی حکومت نے پھانسیوں پرلگی ہوئی غیراعلانیہ پابندی ختم کردی،ملک بھرمیں 1000سے زائدافرادکوپھانسیاں دی جائیں گی

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)وفاقی حکومت نے پھانسیوں پرلگی ہوئی غیراعلانیہ پابندی ختم کردی ،ملک بھرمیں 1000سے زائدافرادکوپھانسیاں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اداروں نے چندروزقبل وزیراعظم کوتجویزدی تھی کہ پھانسی پرعائدپابندیاں ختم کی جائیں جس کے بعدوزیراعظم نے اس کی منظوری دیدی اوروزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کی حکومتوں کوپھانسیوں کی سزاپرعملدرآمدکرنے کاحکم نامہ جاری کردیااس سے قبل دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث مجرموں کی سزائے موت پرپابندی ختم کی گئی جبکہ اب قتل اوردیگروارداتوں میں ملوث مجرموں کوبھی پھانسی دی جائے گی اورسزائے موت پرمکمل طورپرپابندی ختم ہوگئی ہے ،جس کے بعدملک بھرکی جیلوں میں قیدایک ہزارسے زائدملزمان کوپھانسی دی جائے گی