وزیر اعظم نواز شریف کی روضہ رسول پر حاضری،قرآن پاک کی تلاوت کی ، ملک کی ترقی ،امن ،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں،مسجدنبوی کے باہر لوگوں نے وزیر اعظم کو دیکھ کر خوشی ومسرت کا اظہار کیا ،”پاکستان زندہ باد،وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے“، نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً وطن واپس روانہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:30

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعہ کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی ،ملکی ترقی ،امن و خوشحالی اور استحکام کیلئے دعائیں کیں،جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف مسجد نبوی میں جمعہ کی نماز ادا کی جبکہ ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے اور قرآن مجید کی تلاوت کی ،وزیر اعظم نے روضہ رسول پر حاضری دی اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک کی ترقی ،امن و خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی سے باہر آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد وزیر اعظم کو دیکھ خوشی و مسرت کا اظہار ،اس موقع پر عوام نے پاکستان زندہ باد اور وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے ،وزیر اعظم نے ہاتھ ہلاک کر لوگوں کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نواز شریف مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً وطن وا پسی کیلئے روانہ ہوگئے

متعلقہ عنوان :