اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کردیا: پی ایل او

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:09

یروشلم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء )محمود عباس کی سربراہی میں کام کرنے والی تنظیم، 'تنظیم آزادی فلسطین' پی ایل او کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام اقسام کے سیکیورٹی تعاون کو ختم کردیں گے۔

(جاری ہے)

فلسطین کی دوسرے اعلیٰ فیصلہ ساز باڈی فلسطینی مرکزی کونسل کے تین ممبران نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ جمعرات کے روز ختم ہونے والی دو روزہ میٹنگ میں کیا گیا تھا۔

فلسطینی حکام عموما پی ایل او کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہیں۔پی ایل او حکام کا کہنا تھا "کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو فوری طور پر ختم کردیا جائے گا۔"اس فیصلے پر اسرائیل کی طرف سے ردعمل کا خدشہ برقرار ہے۔ اسرائیل مقبوضہ غرب اردن میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے سیکیورٹی تعاون کو ضروری گردانتا ہے۔

متعلقہ عنوان :