چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی کیلئے امیدواروں کا فیصلہ نہیں کیا گیا،پرویزرشید

اتوار 8 مارچ 2015 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے اْمیدواروں کی نامزدگی کے بارے میں مسلم لیگ نون کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ دونوں نشستوں پر نامزدگی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کی جائے گی۔پرویز رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی اور بی این پی کے رہنما حاصل بزنجو سے رابطہ کیا جبکہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ اْنہوں نے اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کیا۔

متعلقہ عنوان :