مائع قدرتی گیس کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پہنچ جائیگی،اسحاق ڈار

اتوار 8 مارچ 2015 10:17

ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مائع قدرتی گیس کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پہنچ جائیگی ،ایل این جی کو مہنگے ایندھن کی جگہ بجلی کے شعبے میں استعمال کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں بتایاگیا کہ ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کرلی گئی ہے اور اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو تیس کروڑ پچیس لاکھ مکعب فٹ ایل این جی ملک میں پہنچ جائے گی۔

سال کے اختتام پر یہ مقدار چالیس کروڑ مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی۔ ایل این جی کو مہنگے ایندھن کی جگہ بجلی کے شعبے میں استعمال کیاجائے گا۔سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے بجٹ کے حوالے سے مختلف اقدامات پر عملدرآمد کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے 2015-16کے بجٹ کے ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی پریذینٹیشن پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :