کبھی بھی مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ہوا ،گورنر کا عہدہ عوام کی خدمت کیلئے قبول کیا تھا ،چوہدری محمد سرور ، موجودہ حکمرانوں کے پیٹ کنویں بن چکے ہیں ،جو کرپشن اور لوٹ مار سے نہیں بھررہے ، موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک میں اقلیتیں محفوظ نہیں رہ سکتیں ، سانحہ جوزف کالونی کے ذمہ داران کو ابھی تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ،جلسہ عام سے خطاب

اتوار 8 مارچ 2015 10:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)سابق گورنر پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کبھی بھی مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ہوا ،گورنر کا عہدہ عوام کی خدمت کیلئے قبول کیا تھا ،مگر ان کیلئے کچھ نہ کرسکا ،موجودہ حکمرانوں کے پیٹ کنویں بن چکے ہیں ،جو کرپشن اور لوٹ مار سے نہیں بھررہے ، موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک میں اقلیتیں محفوظ نہیں رہ سکتیں ، سانحہ جوزف کالونی کے ذمہ داران کو ابھی تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ، گزشتہ2ادوار سے پنجاب میں حکمرانی کرنے والے موجودہ حکمران لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی فراہم نہیں کرسکے ، آج بھی پنجاب کے 70فیصد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری ،سنےئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ،ریاض فتیانہ ،اسامہ حمزہ ، وحید اکبر چوہدری ،ضلعی سنےئر نائب صدر عارف جانباز قاضی ،سعید احمد سعیدی ،سعید اکبر چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کیا ،چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ سینٹ انتخابات میں حکومت نے بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ کی ہے ، پاکستان میں قبضہ مافیا بااثر ہے ،گورنر پنجاب ہونے کے باوجود مانگا منڈی میں موجود اپنا رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار نہیں کروا سکا ،اور اس پر قبضہ مافیا گزشتہ 15سال سے غیر قانونی طور پر قابض ہے ،گورنری کے دوران اپنے پروٹوکول کے اخراجات کو نصف کردیا تھا ،بلدیاتی اور عام انتخابات میں تحریک انصاف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کلین سویپ کرے گی ،اور ضلع کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پاکستان میں مثال قائم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :