ملک بھر میں 82 لاکھ سے زائد غیر تصدیق شدہ سموں کو بلاک کر دیا گیا، 6 کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق مکمل

بدھ 11 مارچ 2015 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) ملک بھر میں 82 لاکھ سے زائد غیر تصدیق شدہ سموں کو بلاک کر دیا گیا جبکہ 6 کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق مکمل کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 8 مارچ 2015ء تک پاکستان میں زیر استعمال 68764886 سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا جو 53075214 شناختی کارڈوں پر جاری کی گئی ہیں ابتک 8255695 سموں کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 10946342 سمیں ملکیت ثابت نہ ہونے پر بند کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2014ء تک ملک میں 135.76 ملین صارفین موبائل کا استعمال کر رہے ہیں حکومت نے 2 سمز رکھنے والے موبائل صارفین کے لئے بائیومیٹرک ویرفیکیشن میں 14 اپریل تک توسیع کی ہے۔