تنزانیہ ، بس اور ٹرک کا حادثہ، کم از کم40افراد ہلاک،23زخمی

جمعرات 12 مارچ 2015 09:55

دارالسلام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان المناک تصاد م کے نتیجے میں کم از کم 40افراد ہلاک اور 23زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر جاکایا کِکواٹیکے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مغربی قصبے مبایا سیایک مسافر بردار بس دارالحکومت دارالسلام کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں وہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ صدارتی بیان میں کم از کم چالیس افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔ دیگر 23 مسافر شدید زخمی بتائے بھی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بس کو مختلف سمت سے آنے والے کنٹینروں سے لدے ٹرک نے ٹکر مار کچل دیا۔ طبی حلقوں کے مطابق کئی مسافر شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :