ایف سی اہلکاروں کی ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقو ں میں دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری،فائرنگ کے تبادلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے، درجنوں گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل،سرچ آپریشن میں 1000 سے زائد فرنٹیئر کور کے اہلکار وں نے حصہ لیا،دریجن نالہ اور ستم درباری میں دہشت گردوں سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودی برآمد کر لیا گیا ہے، ترجمان ایف سی

جمعہ 13 مارچ 2015 08:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایف سی اہلکاروں کی دوسرے روز بھی مختلف علاقو ں میں سرچ آپریشن جاری رہا ،فائرنگ کے تبادلوں میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے ،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رکھا، دریجن نالہ اور ستم درباری کے علاقوں میں ایف سی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایف سی کے سرچ آپریشن میں 1000 سے زائد فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں کو دہشت گردوں سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں اسلحہ استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا