عراق ،’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف لڑائی کے لیے پہلے مسیحی بریگیڈ کا قیام

جمعہ 13 مارچ 2015 09:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)عراق میں پہلی مرتبہ صرف مسیحی شہریوں پر مشتمل ایک عسکری بریگیڈ قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف کارروائیاں کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس طرح یہ بریگیڈ مسیحی علاقوں اور دیہات کو اس دہشت گرد گروپ کے قبضے سے چھڑانے کے لیے کارروائی کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ’صرف مسیحی‘ بریگیڈ میں تقریباچھ سو افراد شامل ہیں، جنہیں جسمانی تربیت اور نشانے بازی کے علاوہ دیگر عسکری معاونت فراہم کی گئی۔ اس بریگیڈ کو ’ٹائیگر گارڈز‘ کا نام دیا گیا ہے۔