عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین اور سینٹرز کوآج ظہرانہ دیں گے

جمعہ 13 مارچ 2015 09:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین اور سینٹرز کوآج (جمعہ کو)ظہرانہ دیں گے سینٹ انتخابات میں پارٹی آئین کی پاسداری پر شکریہ ادا کریں گے ،خیبر پختونخوا حکو مت کی کارکردگی بھی زیر بحث ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کو آج بروزہ جمعہ ظہرانے پر مدعو کیا ہے ظہرانے میں پی ٹی آئی کے سینٹرز بھی شریک ہونگے عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپنے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے سینٹ انتخابات کے موقع پر کروڑوں روپے کی پیش کش کو ٹھکرا کرپارٹی قوانین کے مطابق فیصلہ کیااور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخوا اسمبلی میں نوٹ کی بجائے ووٹ کے زریعے سینٹرز کا انتخاب ہوا ظہرانے کے موقع پر خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

۔

متعلقہ عنوان :