خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 48 دہشت گرد مارے گئے،وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، آئی ایس پی آر

ہفتہ 14 مارچ 2015 08:48

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء ) وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 48 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 48 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 48 ملک دشمن عناصر ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر اسلام سے بتایا جاتا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 جون سے خیبرایجنسی میں شروع کئے گئے “ آپریشن ضرب عضب” کے نتیجے میں ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔