سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کیس کو دوبارہ کھولنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ، سابق وزیر اعظم کے قانونی ورثاء ہی اس معاملہ کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں‘عدالت عظمیٰ

ہفتہ 14 مارچ 2015 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء )سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کیس کو دوبارہ کھولنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، اس کیس کو ری اوپن کر کے دوبارہ سماعت کی جائے تاکہ اصل صورتحال سامنے آ سکے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت عظمی نے بھٹو قتل کیس کو دوبارہ کھولنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مستردکردی، عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ، سابق وزیر اعظم کے قانونی ورثاء ہی اس معاملہ کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :