کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ ہے ،نائن زیروپرچھاپہ شروعات ہیں ،نبیل گبول،رینجرزکی کارروائی میں سیاسی مداخلت ہوئی تواسے روک دیاجائیگا،مجھے قتل کرنے کامنصوبہ تھا،پٹنی نامی ٹارگٹ کلرکوذمہ داری دی گئی کہ لیاری میں قتل کروتاکہ گینگ وارپرالزام آئے ،ایم کیوایم کے بہت سے لوگ الطاف حسین کے خیرخواہ نہیں ،نائن زیروسے اسلحہ اورملزم پکڑے گئے جسے دنیانے دیکھاانکارنہیں کیاجاسکتا،لیکن یہ سازش ہوسکتی ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ ہے ،نائن زیروپرچھاپہ شروعات ہیں ،رینجرزکی کارروائی میں سیاسی مداخلت ہوئی تواسے روک دیاجائیگا،مجھے قتل کرنے کامنصوبہ تھا،پٹنی نامی ٹارگٹ کلرکوذمہ داری دی گئی کہ لیاری میں قتل کروتاکہ گینگ وارپرالزام آئے ،ایم کیوایم کے بہت سے لوگ الطاف حسین کے خیرخواہ نہیں ،نائن زیروسے اسلحہ اورملزم پکڑے گئے جسے دنیانے دیکھاانکارنہیں کیاجاسکتا،لیکن یہ سازش ہوسکتی ہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں نبیل گبول نے کہاکہ نائن زیروپرچھاپے کاسب کوعلم تھا،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اوروزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوبھی علم تھا،یہ چھاپہ سینٹ انتخابات سے قبل ماراجاناتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں وزیرستان سے بھی زیادہ اسلحہ ،نائن زیروپرچھاپہ شروعات ہیں ،ابھی آگے اوربہت کچھ کرناہے ،میں نے چارسال قبل کراچی کوفوج کے حوالے کرنے کاکہاتھا،پھرمیرے ساتھ جوہواوہ سب کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لیاری پرامن علاقہ ہوتاتھااب وہاں جرائم پیشہ کاراج ہے ،رینجرزکاہیڈایک میجرجنرل ہے وہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں وہ نائن زیروپرچھاپے کے بعدخاموش نہیں بیٹھیں گے ،سیاسی مداخلت ہوئی تواسے ختم کردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ لیاری میں لوگ پکڑے بھی جارہے ہیں ،اورمارے بھی جاتے ہیں کچھ بے گناہ بھی پکڑے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں فون بہہ رہاہے اگرکراچی کوٹھیک کریں گے توپاکستان کوٹھیک کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ میرے مسائل کسی شخص سے نہیں ،ایک نظام سے تھے جب میں ایم کیوایم میں گیاتومجھے احساس ہوامجھے کوئی ڈرانہیں سکتا،نہ کسی نے کوشش کی ۔الطاف حسین میرے ساتھ اچھے رہے ،میرااستعفیٰ دینے پربھی مجھ سے فون پررابطہ کیاتاہم عامرخان سے بہت سے لوگ خوش نہیں تھے ،لیکن اس پربات نہیں کرتے تھے ،وقارشاہ ایک اچھاشخص تھاجوماراگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات کہناغلط ہے کہ نائن زیروسے اسلحہ نہیں نکلااورلوگ نہیں پکڑے گئے،یہ توساری دنیانہیں دیکھامجھے اس میں ایک سازش نظرآرہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے اردگردبیٹھے بہت سے لوگ ان کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔انہوں نے چھ دفعہ رابطہ کمیٹی کواسی لئے توڑاکہ وہاں لینڈمافیاکے لوگ تھے ،الطاف بھائی جانتے ہیں کہ ویسپاپراانے والے لوگ کون ہیں جوآج بڑی گاڑیوں میں آتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں خالدمقبول صدیقی جیسے اچھے لوگ بھی ہیں اوربرے بھی ہیں مجھے بھی دھمکی دی گئی کہ قتل کیاجائیگااورایک پٹنی نامی ٹارگٹ کلرکومجھے قتل کرنے کی ذمہ داری دی گئی اورکہاگیاکہ اسے لیاری میں ماروتاکہ ساراالزام لیاری گینگ وارپرآئے۔

انہوں نے کہاکہ پٹنی کے بارے میں لیاری میں مشہورہے کہ وہ ایم کیوایم کابندہ ہے اس نے آگے جن بندوں سے رابطہ کیاان میں اچھے لوگ بھی ہیں جنہوں نے مجھے بتایا۔انہوں نے کہاکہ جان کوخطرات ایم کیوایم کوچھوڑنے کی وجہ بنی ،ایم کیوایم میں تیس فیصداچھے لوگ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جی تھری کالائسنس پارلیمنٹرین کوملتاہے لیکن اینٹی ائیرکرافٹ اوردیگرممنوعہ اسلحہ کالائسنس نہیں ہوتا،اس کاجواب پارٹی کودیناپڑیگا۔

انہوں نے کہاکہ نائن زیروپرچھاپے پراحتجاج نہ ہونے سے ظاہرہوتاہے کہ ایم کیوایم گندے لوگوں کونکالناچاہتی ہے ،ولی بابرکے قاتل نائن زیرویاعامرخان کے پاس سے پکڑے جانے کامطلب واضح ہے رینجرزنے لیاری میں اچھاکام کیاہے ،بے گناہ لوگوں کواگرپکڑتے توتفتیش کے بعدچھوڑبھی دیتے ہیں ،نائن زیروپرچھاپے پرردعمل نہ کرکے ایم کیوایم نے عقلمندی کی