شام میں صدر بشارالاسد کے بھتیجے کی ہلاکت کی اطلاعات ، بشارالاسد کا بھتیجا محمد توفیق الاسد المعروف ”شیخ الجبل“ حال میں لڑائی میں مارا گیا

اتوار 15 مارچ 2015 09:45

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء )شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران صدر بشارالاسد اپنے ایک اور قریبی رشتہ دار سے محروم ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بشارالاسد کا بھتیجا محمد توفیق الاسد المعروف ”شیخ الجبل“ حال میں لڑائی میں مارا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق توفیق الاسد کی ہلاکت کے بعد ’اسد فیملی‘ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ”فیس بک“ کے اکاؤنٹس کی پروفائلزسے تصاویر ہٹا کرمقتول کے بیٹوں محمد الاسد اور نعاہ سلیمان ابن ہلال الاسد کی تصاویر لگاتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

توفیق الاسد کی ہلاکت کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ مقامی صحافی عمر الساحلی کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کے مارے جانے کے بعد میں دو خبریں گردش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک یہ کہ وہ حالیہ دنوں میں اللاذقیہ شہر میں گشت کے دوران باغیوں کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جبکہ دوسری خبر کے مطابق انہیں القرادحہ کے مقام پر قاتلانہ حملے میں ہلاک کیا گیا۔یاد رہے کہ اللاذقیہ شہر میں محمد الاسد کو اسلحہ کی اسمگلنگ کے مافیا گروپ کا سرغنہ قرار دیا جاتا تھا۔ مقامی شہری اسے اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ وہی شخص ہے جس نے سب سے پہلے اللاذقیہ شہر میں اپنے حامیوں کو اسلحہ بانٹا تھا۔ یہی وجہ ہے اسے”مافیا مین“ کے لقب سے جانا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :