غلطی کی ہے تو مان لو، مجھ سمیت جس سے غلطی ہوئی، سب کو اعتراف کرنا چاہیے ،محمد عامر کا دوستوں کا مشورہ ، اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں میرے لیے اعتراف کرنا ہی بہتر تھا، آئی سی سی اور پی سی بی نے بھی غلطی ماننے کو کہا،جب کرکٹ کریئر شروع کیا تو اچھے دوست نہیں ملے، نوجوان کرکٹرز دوستی کرتے وقت اچھی طرح چھان پھٹک کرلیں، میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 مارچ 2015 08:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کرکٹر محمد عامر نے دوستوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کی ہے تو مان لو، مجھ سمیت جس سے غلطی ہوئی، سب کو اعتراف کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کوچنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ساڑھے چار سال پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر کا کہنا تھا کہ دوستوں کو مشورہ دے رہا ہوں کہ غلطی کی ہے تو مان لو، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،کچھ غلطیاں میری بھی تھیں، مجھ سمیت جس سے غلطی ہوئی،سب کو اعتراف کرنا چاہیے۔

محمدعامر کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں میرے لیے اعتراف کرنا ہی بہتر تھا، آئی سی سی اور پی سی بی نے بھی غلطی ماننے کو کہا، جب کرکٹ کریئر شروع کیا تو اچھے دوست نہیں ملے، نوجوان کرکٹرز دوستی کرتے وقت اچھی طرح چھان پھٹک کرلیں، انہوں نے لگے ہاتھوں نوجوانوں کو بھی نصیحت کرڈالی اور کہنے لگے کہ غلط لوگوں سے دور رہیں تاکہ میری طرح غلطی نہ ہو۔