مسلم لیگ ( ن )نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حتمی تیاریاں شروع کر دیں،قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی ان کے علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

پیر 16 مارچ 2015 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی اور صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حتمی تیاریاں شروع کر دیں قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی ان کے علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہے اور انہیں فنڈز بھی مہیا کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کرا سکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواران اتارنے کے لئے حتمی تیاری شروع کر دی ہے اس مہینے کے آخر میں کئی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔