داعش نے صدام حسین کی قبر کا نام ونشان مٹا دیا،جنگجوؤں نے جنوبی تکریت میں صدام حسین کی قبر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

منگل 17 مارچ 2015 09:58

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)عراق و شام سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ”داعش“ کے جنگجوؤں نے شمالی عراق کے تکریت میں مصلوب صدر صدام حسین کی قبر مکمل طورپر مسمار کرتے ہوئے اس کانام و نشان مٹا دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تکریت میں داعش کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن میں شامل شیعہ ملیشیا کے جنگجوؤں نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جنوبی تکریت میں العوجہ کے مقام پر واقع صدام حسین کی قبر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے بعد قبر کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے۔خیال رہے کہ داعش نے پچھلے سال اگست میں صدام حسین کی قبر کو جزوی طور پر مسمار کرکے صدام حسین کی باقیات کو نکال لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :