یوحناآباد گرجا گھروں میں بم دھماکے ،ایک زخمی چل بسا، تعداد17 ہوگئی

منگل 17 مارچ 2015 09:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)لاہور میں یوحنا آباد میں گرجا گھروں میں بم دھماکوں کا ایک زخمی چل بسا ،جاں بحق افراد کی تعداد17 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوحنا آباد بم دھماکوں میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جو جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،زخمیوں میں خوشی مسیحی نامی شخص جو یوحنا آباد کا رہائشی ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ،بم دھماکوں میں جاں افراد کی تعداد17 ہوگئی ۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز یوحنا آباد دھماکوں میں زخمی ہونے والے 70 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے

متعلقہ عنوان :