اسلام آباد سے کراچی تک فاسٹ نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،خواجہ سعد رفیق،نئی ٹرین کا افتتاح مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا،2 روز میں نام بھی تجویز کر لیا جائیگا،چرچ پر حملہ کرنے والے بچیں گے اور نہ ہی زندہ جلانے والے ملزموں کو چھوڑیں گے، ریلوے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے ،ریلوے آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے ،ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے،ریلوے کو جدید ترین بنانے کے لئے ایک ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں، ،وفاقی وزیرریلوے کا تقریب خطاب

بدھ 18 مارچ 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چرچ پر حملہ کرنے والے بچیں گے اور نہ ہی زندہ جلانے والے ملزموں کو چھوڑیں گے ،بے گناہ افراد کو جلانا وحشیانہ فعل ہے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ، اسلام آباد سے کراچی تک فاسٹ نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اس نئی ٹرین کا افتتاح مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا ،ریلوے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے ،ریلوے آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے ،ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا کریڈٹ ریلوے ملازمین کو جاتا ہے جو دن رات انتھک محنت کررہے ہیں،ریلوے ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے ،ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کو سمری بھجوا دی ہے ، ریلوے پولیس کی تنخواہ میں کم از کم20 فیصد اضافہ کیا جائیگا،ریلوے پولیس کی تنخواہ اسلام آباد پولیس کے برابر لانے کے اقدامات کررہے ہیں ،ریلوے پولیس میں انسپکٹر بھرتی کئے جائیں گے ،پاکستان ریلوے کو جدید ترین بنانے کے لئے ایک ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ہیں ،وزیر ریلوے نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان فاسٹ نان سٹاپ نئی ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ، جس کا دو روز میں نام تجویز بھی کر لیا جائیگا،مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اس نئی ٹرین کا افتتاح کیا جائیگا،ریلوے کے آلات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے پاس 23 پاور ویز تھیں جو31 مارچ تک تعداد84 ہو جائیں گی ،مال گاڑیوں میں تیزی سے اضافہ کیا جارہا ہے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرجا گھروں کے خودش کش حملوں آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا جبکہ دو افراد کو زندہ جلانے والے ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ جس نے بھی قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے ،بے گناہ افراد کو جلانا وحشیانہ فعل ہے،ان تمام افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کو جلانے کی بجائے قانون کے حوالے کر دینا چاہیے ،دہشت گرد مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،چرچ پر حملہ آوروں کو روکنے کے لئے پولیس نے جان کی قربانی دی ہے