اقوام متحدہ اور روس کا افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار، افغانستان میں داعش کے اپنے پنجے گاڑھنے سے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطر ہ ہے۔ اقوام متحدہ

بدھ 18 مارچ 2015 10:03

نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء )اقوام متحدہ اور روس نے افغانستان میں شدت پسند تنظٰم داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بہت مشکل سے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کی سر گرمیوں کو محدود کر نے میں کامیابی ملی ہے داعش کی موجودگی سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کیا کہ اس سے خطے میں بد امنی پھیلے گی۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کو اس معاملے پر فوری حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے۔