لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 20ہزار سرکاری افسران کی بطور ریٹرننگ افسران خدمات لی جائینگی ، الیکشن کمیشن ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی الیکشن کروایا جائیگا

بدھ 18 مارچ 2015 09:58

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 20ہزار سرکاری افسران کی بطور ریٹرننگ افسران خدمات لی جائینگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملک بھر سے کل 300 افسران ہیں جبکہ 3 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ریٹرننگ افسران ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے لیے 20 ہزار سے زائد سرکاری افسران کو تعینات کیا جائیگا ۔

الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی الیکشن کروایا جائیگا جس میں بلدیاتی انتخابات میں ماتحت عدلیہ کے بجائے سرکاری افسران اور بیورو کریسی سے ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائینگے ۔ خیبر پختونخواہ سے ریٹرننگ افسران کی تربیت کا عمل مئی کے پہلے ہفتے جبکہ پنجاب اور سندھ میں ریٹرننگ افسران کی تربیت کا عمل حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد کیا جائیگا ۔