پی آئی اے سے متعلق ہر شکایت پر تحقیقات کروائیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید لوگوں کو شامل کیا جائے گا،شیخ آفتاب،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شفاف بنایا جا رہا ہے، مستحق لوگوں کو پیسہ دیں گے ۔ آئندہ بجٹ میں اس پروگرام کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا،معذور افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکری دی جائے گی ،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں مگر اس بار جو لوگ حج پر گئے ان کی کوئی شکایات نہ آ ئی ۔ اگر کو ئی خاص شکایت ہے تو اس حوالے سے ہر شکایت پر تحقیقات کروائیں گے ۔ بدھ کو قومی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سابقہ حکومت کا پروگرام ہے ۔

2013 سے پہلے ایک ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت آنے کے بعد 200 فیصد اضافہ کر دیا ایک لاکھ 60 ہزار 940 لوگ اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس میں مزید لوگوں کو شامل کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کو شفاف بنایا جا رہا ہے اور مستحق لوگوں کو پیسہ دیں گے ۔

(جاری ہے)

آئندہ بجٹ میں اس پروگرام کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا ایم ڈی بیت المال تمام سویٹ ہومز کی خود نگرانی کر رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ پورے ملک کے ہر ضلع میں سویٹ ہو مز قائم کئے جائیں گے ۔

خالدہ منصور کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ پولی کلنک میں حال ہی میں کینسر کا شعبہ منظور کر لیا ہے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں بھی اس کی سمری وزیر اعظم کو بجھوا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لئے اسلام آباد میں ادارے موجود ہیں پہلے ملازمتوں پر پابندی تھی جو اب اٹھا لی گئی ہے اور اس میں معذور افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکری دی جائے گی ۔

اسلام آباد کے اندر معذور بچوں کے لئے بہت سارے ادارے کام کر رہے ہیں میٹروبس منصوبہ رہنمائی منصوبہ ہے اور حقدار لوگوں کو بھی اس سے فائدہ ہو گا ۔ پارلیمانی سیکرٹری سید محمد عاشق نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مندرہ بھاؤ ریلوے ٹریک کا 75 کلو میٹر طویل حصہ منافع بخش نہ ہونے کے باعث 1991 میں آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔ پاکستان ریلوے کے پاس پیسہ نہیں ہے کہ اس پر خرچ کیا جا سکے ۔

وہ لائنیں بحال کی گئی ہیں جو کمرشل لحاظ سے فائدہ مند ہیں پیسہ ان پر خرچ کیا جائے گا پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ حصہ ایک برانچ لائن اور اسے پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ کراچی تک پشاور میں لائن ایم ایل ون کے ساتھ ہے ۔ ہماری ریلوے پالیسی ہے کہ اگر چارسدہ منافع بخش ریلوے سٹیشن ہوا تو اس پر ضرور کام کیا جائے گا ۔

شیخ آفتاب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں پر قبضہ مافیا ہے وہاں پر سی ڈی اے ایکشن لیتی ہے ۔ سی ڈی اے سٹاف ان علاقوں کا دورہ کرتا ہے جہاں پر رہائشی سیکٹرز میں کوئی کاروباری سرگرمیاں کی جا رہی ہیں اور اس پر سی ڈی اے ایکشن لیتی ہے ڈاکٹر عذرا افضل کی جانب سے کئے گئے سوال پر پارلیمانی پارلیمانی سیکرٹری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیمی کمیشن یونیورسٹیوں میں نصابوں کے امتحانات اور ڈیمانڈز کو مدنظر رکھتا ہے لیکن فی الحال اعلی تعلیمی کمیشن کے زیر غور رہی کوئی تجویز نہیں ہے کہ ملازمت کے مواقعوں کا انداز لگانے کے لئے کوئی سروے کرایا جائے ۔

۔ پارلیمانی سیکرٹری نے وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس ایکسچینچ پروگرام کے تحت نہ تو ہائر ایجوکیشن نہ ہی وفاقی وزارت تعلیم نے پیشہ وارانہ تربیت کے لئے کسی طالب علم کو بیرون ملک بھیجا ہے ہم نے سکالر شپ د ئیے ہیں ۔ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2009 کا جائزہ لینا وزارت کے زیر غور ہے ۔27 مارچ کو ایک مٹینگ میں مشترکہ اتفاق رائے سے تمام چیزیں طے کی جائیں گی ۔ 2009 پالیسی مشترکہ اتفاق رائے سے بنائی گئی تھی صوبوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں جس کے بعدپالیسی پر نظرثانی کی گئی صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی پالیسی خود بنائیں ۔ تعلیمی پالیسی 2016 میں تب لائیں گے جب تمام صوبے راضی ہو جائیں گے ۔