این اے246:ضمنی الیکشن کیلئے20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،تحریک انصاف 7،مسلم لیگ (ن) ایک ،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی 2,2،ایم کیو ایم 4 جبکہ 2 آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعرات 19 مارچ 2015 09:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)این اے 246 میں ضمنی الیکشن کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے20 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔بدھ کے روز تحریک انصاف نے این اے246 میں ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے 7 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ،ان میں عمران اسماعیل ،فردوس نقوی ،عثمان کوہستانی،احسن قاضی ،نازیہ ربانی ،آصف میمن اور سہیل احمد شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حتمی امید وار کا اعلان بعد میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے صرف ایک امیدوار ایوب خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کے 2 امید وارظفر صدیقی اور حسن پرویز شامل ہیں ۔جماعت اسلامی کے بھی 2 امید واروں نے این اے246 ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرائے جن میں راشد نسیم اور منعم ظفر شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے اسلم آفریدی ،کنور نوید ،عبد الستار ،سماء زریں نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں جبکہ این اے246 میں 2 آزاد امید واروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول کے استعفے کے بعد این اے 246 کی نشست خالی ہوگئی تھی