پاکستانی باؤلرز کینگروز کے خلاف خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں،مائیکل ہسی

جمعرات 19 مارچ 2015 08:32

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء) سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلر جب فارم میں ہوں تو کسی بھی ٹیم کیلئے انہیں قابو کرنا آسان نہیں ہوتا اسلئے کوارٹر فائنل میں کینگروز کو ان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ( کل) جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پاکستان کا باؤلنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، راحت علی، وہاب ریاض اور سہیل خان اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں اور وہ کوارٹر فائنل میں کینگروز بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں ۔