وزیراعظم نواز شریف ، صدر مملکت ممنون حسین سے نئے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات ، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 20 مارچ 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی،وزیر اعظم نے سہیل امان کو ائیر فورس کی کمان سنبھالنے پر مبارکباددی۔جمعرات کے روز ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے یہاں ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پاک فضائیہ کو ملک کا موثر ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں گے اور پاک فضائیہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی ،صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل چیف سہیل امان نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے کے بعد صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ہے اس موقع پر صدر ممنون حسین نے ایئرچیف مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سہیل امان پاک فضائیہ کو موثر ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔