بوکو حرام نے نائیجیریا میں درجنوں خواتین کو قتل کردیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:30

نائیجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)نائیجیریا میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے زبردستی شادی شدہ درجنوں خواتین کو قتل کردیا ہے، جبکہ گاوں پر حملہ کرکے گیارہ افراد کو ہلاک بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجریا کے شمال مشرقی علاقے گیمبورو میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے حملہ کرکے گیارہ افراد کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے سے پہلے شدت پسندوں نے باما گاوں میں درجنوں خواتین کو گردنیں کاٹ کر قتل کردیا تھا، جن سے شدت پسندوں نے زبردستی شادی کر رکھی تھی۔ گیمبورو کے علاقے کو پچھلے مہینے چاڈ کے فوجیوں نے آزاد کرالیا تھا، لیکن گذشتہ ہفتے چاڈ کے فوجیوں کے انخلا کے بعد شدت پسندوں نے علاقے پر قبضے کے لیے حملے پھر تیز کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :