ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق غریب عوام کا ہے ، اسحاق ڈار ،تمام سوشل سیکورٹی اداروں کو چلانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو سکول بجھوانے والے بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ خاندانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی،اجلاس سے خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 10:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق غریب عوام کا ہے ، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو سکول بجھوانے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ خاندانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ نے کہا ہے ملکی وسائل سے غریب افراد کو سب سے پہلے نوازا جانا چاہیے حکومت ضرورت مند طبقے تک رسائی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہر ممکن مدد کرے گی اس موقع پر چیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے وزیر خزانہ کو بی آئی ایس پی کے 100روزہ پروگرام پر مکمل بریف کیا اور کہا کہ تمام سوشل سیکورٹی اداروں کو چلانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر خزانہ کو موجودہ چیرمین بی آئی ایس پی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شروع کیے گئے ای گورننس کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ اگلے ہفتہ سے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام کو شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ر جسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو سکول بھجنے کے بدلے خصوصی مراعات دی جائیں گی بی آئی ایس پی 5ملین افراد کے نوازنے کے ٹارگٹ کو اس سال جون میں حاصل کر لے گی اسحاق ڈار نے نئی چیئرپرسن کی طرف سے بی آئی ایس پی کو متحرک فلاحی ادارے بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ مختلف فلاحی منصوبوں کے مضبوط کیا جائے اور بی آئی ایس پی کو لوگوں کو دینے کے لئے نقد وظیفہ سکیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے