سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مقابلے میں بھارت فیورٹ ہے ، مصباح الحق ،میزبان ٹیم میں اچھے اسپنرز نہ ہونے سے آخری چار میچز خاص طور پر سڈنی میں نقصان اْٹھانا پڑ سکتا ہے،بہرحال دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،گینداسپن نہیں کریگی کیوں کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گیند اسپن نہیں کر رہی تھی۔ اس کا انحصار پچ کی تیای پر ہوگا، اگر ذرا سی بھی گھاس ہوئی تو تیز رفتار باوٴلنگ کے لئے پچ سازگارہوگی، مائیکل کلارک نے مصباح الحق سے اختلاف کردیا

اتوار 22 مارچ 2015 09:09

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء ) پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ہندوستان اور آسٹریلیاکے درمیان سیمی فائنل میں سڈنی کی پچ کو اسپن باوٴلنگ کے لئے سازگار سمجھتے ہوئے ہندوستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا سے 6 وکٹوں سے شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم میں اچھے اسپنرز نہ ہونے کے باعث آخری چار میچز خاص طور پر سڈنی میں نقصان اْٹھانا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی گراوٴنڈ میں اسپنرز کی شاندار کارکردگی کو دیکھا جا سکتا ہے جیسا کہ پروٹیز اسپنر عمران طاہر کی عمدہ باوٴلنگ نظر آئی ۔اپنے کیرئر کیاختتام پر کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بہرحال دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کھیل سنسنی خیز ہوگا۔یاد رہے کہ کواٹر فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے باوٴلر عمران طاہر 4سری لنکن بلے بازوں کی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ اسپنر جے پی دومینی نے ہیٹ ٹرک سمیت 3 بلے بازوں کو آؤٹ کر کے پوری سری لنکن ٹیم کو 133 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم جو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا میں کوئی بھی ون ڈے اور ٹیسٹ میچ جیتنے سے قاصر رہی تھی لیکن اس ایونٹ میں وہ اب تک ناقابل شکست رہتے ہوئے لگاتار سات فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستانی کپتان کی بات سے اختلاف رائے کرتے ہوئے کہا کہ گینداسپن نہیں کریگی کیوں کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گیند اسپن نہیں کر رہی تھی۔

اس کا انحصار پچ کی تیای پر ہوگا۔ اگر ذرا سی بھی گھاس ہوئی تو تیز رفتار باوٴلنگ کے لئے پچ سازگارہوگی۔کلارک نے مزید کہا کہ اسپن بالنگ کے لئے سازگار پچ پر وہ بائں گ ہاتھ کے باوٴلر ڈوہرٹی کو گلین میکس ویل کے ساتھ استعمال کریں گے جبکہ اسٹون اسمتھ سمیت وہ خود بھی باوٴلنگ کے لئے تیار ہیں۔ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی آف بریک باوٴلر روی چندرا چندرہ ایشون کے ساتھ دیگر موثر اسپنرز روندرا جدیجا ، سْریش رائینا روہت شررما کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں، ایشون اب تک ورلڈ کپ میں12 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

کواٹر فائنل جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ہندوستان کو پاکستان سے مختلف ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیمیں مختلف انداز اور کمزوریوں کی حامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی سیریز کے مقابلے میں ہندوستان کی کارکردگی کافی بہتر نظر آرہی ہے۔ ہندوستان ایک اچھی ٹیم ہے اور آسٹریلیا کی پچز پر کافی وقت کھیلنے کے بعد حالات و صورتحال سے مانوس بھی ہے۔کپتان مائکل کلاررک نے پْر عزم ہو کر کہا کہ ان کی ٹیم کوبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جمعرات کو کھیلا جانے والا میچ ان کے لئے فائنل کی اہمیت رکھتا ہے۔