یمن کی خراب سیکورٹی صورتحال، امریکہ نے اپنے اہلکاروں کو واپس بلا لیا

پیر 23 مارچ 2015 09:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)یمن کے دارالحکومت صنعا میں خود کش بم دھماکوں میں 137 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد امریکہ نے یمن سے اپنے تمام اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ "عارضی تبدیلی" یمن میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یمن کے جنوب میں واقع الاناد فضائی اڈے پر امریکی اسپیشل فورسز کے تقریباً 100 اہلکار تعینات رہے ہیں۔

اس اڈے کو امریکہ یمن میں القاعدہ کے اہداف کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یمن سے دہشت گردوں کے خطرے کا " جائزہ لیتا رہے گا اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔" ادھر واشنگٹن میں یمن کے سفارتخانے کے ایک ترجمان محمد الباشا نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ " وہ یمن میں بلند آہنگ طبل جنگ بجتا ہوا سن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :