فلسطین پر قرارداد منظور ہونے پر اقوام متحدہ کی فنڈنگ پر نظرثانی ہونا چاہیے، سینیٹر مک کین

پیر 23 مارچ 2015 09:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)امریکی سینیٹر مک کین نے کہا ہے کہ اگر سلامتی کونسل فلسطینی ریاست کے حوالے سے کوئی قرارداد منظور کر لیتی ہے، تو اقوام متحدہ کی فنڈنگ پر نظرثانی کی جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ریپبلکن سینیٹر مک کین نے ا یک امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ شاید صدر اوباما اس قرارداد کا سوچ تک نہ رہے ہوں۔ خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دوبارہ انتخاب سے قبل دو ریاستی حل کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ نیتن یاہو اور اوباما انتظامیہ کے درمیان موجود خلیج اور بڑھ گئی ہے۔