یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت ،اپوزیشن جماعت کانگریس کا بھارتی وزیرمملکت وی کے سنگھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بدھ 25 مارچ 2015 07:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی وزیرمملکت وی کے سنگھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے پاکستان کے ہائی کمشنر میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی تھی،جہاں پر کشمیری رہنما بھی موجود تھے،کانگریس نے وی کے سنگھ کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے