سلامتی کے مسائل کی طرح بدعنوانی بھی بڑا خطرہ ہے،کھیلوں کو فروغ دے کر شدت پسندی کو کم کیا جاسکتا ہے، ممنون حسین، دہشتگردی کے عفریت کے باعث معاشرے میں توازن بگڑا۔تقریب سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دے کر شدت پسندی کو کم کیا جاسکتا ہے،دہشتگردی کے عفریت کے باعث معاشرے میں توازن بگڑا۔اسلام آبادکلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے خوشی ہوئی ہے۔کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں تعمیری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضروری ہے،کھیلوں کے حوالے سے نجی شعبے کی شراکت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کے مسائل کی طرح بدعنوانی بھی بڑا خطرہ ہے،بدعنوانی کی جڑیں پکڑنے کی وجہ بھی تعمیری سرگرمیوں کا نہ ہونا ہے۔کھیلوں کو فروغ دے کر شدت پسندی کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :