حکومت کا یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2015 01:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)حکومت نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں نہ کمی اور نہ اس میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،موجودہ قیمتوں کو اگلے ماہ میں بھی برقراررکھا جائے گا