ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں ،صولت مرزاکے الزامات درست ہوئے توالطاف حسین کوگرفتارکرسکتے ہیں ،عسکری ونگ کی حا مل سیا سی جما عتو ں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے،خواجہ آصف، ریاست قانون کے دائرہ کار میں رہ کر دہشتگردوں اور کریمنلز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، کچھ لوگ مذہب کو اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں،گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، میڈیا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 01:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع اور بجلی و پانی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں ان کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے‘ کسی بھی سیاسی جماعت میں کوئی بھی کریمنل موجود ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں اور جن جماعتوں میں کریمنلز موجود ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست قانون کے دائرہ کار میں رہ کر دہشتگردوں اور کریمنلز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کو اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں جو کہ غیر مناسب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ایک ادارے کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہئیے کیونکہ تمام اداروں میں کوئی نہ کوئی خرابیاں موجود ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ آنے والی گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے اس کے اثرات تمام چیزوں پر مرتب ہوئے ہیں اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ رانا فضل اللہ کی ہلاکت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ وہ ہلاک ہوا ہے کہ نہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں ،صولت مرزاکے الزامات درست ہوئے توالطاف حسین کوگرفتارکرسکتے ہیں ،عمران خان کووزیراعظم نہ بننے کانفسیاتی دھچکالگا،وہ پہلے بھی کئی ڈیڈھ لائنزدے چکے ،اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے پاس ہوناچاہئے ،سیاسی جماعت کانام داغدارہونادکھ کی بات ہے ،کراچی آپریشن تمام جرائم پیشہ افرادکے خلاف ہوگا،ریاست کی سالمیت سے اہم کوئی جگہ یافردنہیں ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ صولت مرزاکے الزامات درست ہوئے توالطاف حسین کوگرفتارکرسکتے ہیں ،اگرذوالفقارعلی بھٹواورنوازشریف گرفتارہوسکتے ہیں توالطاف حسین کیوں نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے الزامات نئے نہیں ،قانون کاسامناہرکسی کوکرناپڑیگا،قانون کے مطابق جس نے جرم کیااسے سزابھگتناہوگی ،اگربھٹوکوپھانسی ہوسکتی ہے ،نوازشریف جلدوطن ہوسکتے ہیں تودوسرے لوگ آسمان سے نہیں اترے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے پاس ہوناچاہئے ،سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے پاس نہیں کسی سیاسی جماعت کانام داغدارہونادکھ کی بات ہے ،اگرن لیگ کاسیاسی ونگ ہے ،تواس کابھی گریبان پکڑناچاہئے ،پاکستان کی سلامتی عزیزہے ،اس پرکوئی نام مقدس نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بحث کے بجائے بندوق کے ذریعے بات کریں تونیک شکون نہیں ہے ۔

مذہبی اورسیاسی دہشتگردی سے چھٹکاراپائیں گے ،21ویں ترمیم کے مطابق جوبھی کسی آرمی عدالتوں میں جانے کے قابل ہواوہ کیس جائیگا۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستاراوردیگرلوگ ہمارے دوست ہیں ،امیدہے کہ وہ کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تاہم اگروہ ملوث پائے گئے توقانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن تمام جرائم پیشہ افرادکے خلاف ہوگا،ریاست کی سالمیت سے اہم کوئی جگہ یافردنہیں ہے ،نائن زیروکوئی مقدس جگہ نہیں کہ آپریشن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف حکومت اورتمام ادارے ہم خیال ہیں ،ملک سے ہرقسم کی دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان خودکووزیراعظم سمجھ بیٹھے ہیں ،انہیں وزیراعظم نہ بننے کانفسیاتی دھچکالگا،عمران خان نے پہلے بھی بہت سی ڈیڈلائنزدی تھیں ،عمران خان نے جوچلینج دیں وہ ساری وقت کے ساتھ ختم ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے تاہم خداکاشکرہے کہ ہم صحیح سمت چل پڑے ہیں اب جوڈیشل کمیشن بن چکاہے ،اگردھاندلی ثابت ہوئی توپھروزیراعظم خوداسمبلی توڑدیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تمام ادارے محترم ہیں اگرمجھ سے کوئی عیب ہوتومیرے ادارے کوموردالزام نہیں ٹھہرایاجاسکتااداروں کاتقدس اہم ہے

متعلقہ عنوان :