نیا پیمرا آرڈیننس‘ ٹی وی چینلز کے لئے قومی سیٹلائیٹ نظام سے اپ لنکنگ لازمی

جمعرات 26 مارچ 2015 01:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) نئے پیمرا ترمیم کے تحت ٹی وی چینلز کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ اپنے سیٹلائٹیس اپ لنکس Up links قومی سیٹلائیٹ نظام پاک سیٹ (PAKSAT) کے ساتھ منسلک کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈرافت بل کو پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2015ء کا نام دیا گیا ہے اور اس میں پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے ” سپارکو“ کو زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں اور اس میں تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ لائسنس یافتہ چینلز کو 30 دن کے اندر اپنی اپ لنکنگ کو وفاقی حکومت کی تجویز کردہ سیٹلائیٹ سسٹم سے منسلک کرنا ہو گا اور اس حوالے سے ایک سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ نظام کے تحت پرائیویٹ چینلز اپنے پروگرامز مختلف ممالک سے چلائے جانے والے سیٹلائیٹس سے منسلک کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :