کینٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا،وال چاکنگ،تصاویر والی ہورڈنگز آویزاں ،لاؤڈسپیکر کے ذریعے انتخابی مہم پرپابندی ، وزیراعظم،وزراء اور مشیر دورہ نہیں کرسکیں گے

جمعہ 27 مارچ 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا،وال چاکنگ،تصاویر والی ہورڈنگز آویزاں کرنے،لاؤڈسپیکر کے ذریعے انتخابی مہم پرپابندی ہوگی۔وزیراعظم،وزراء اور مشیر دورہ نہیں کرسکیں گے۔سرکاری اہلکار حمایت کرتا پایا گیا تو کارروائی ہوگی،الیکشن کمیشن ے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر ہرقسم کی وال چاکنگ کرنے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

امیدوار اپنی تصاویر والی ہورڈنگز بھی نہیں لگا سکیں گے تاہم انہیں9فٹ کے پوسٹر اور3فٹ کے اشتہارات لگانے کی اجازت ہے،امیدواروں پر یہ بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ لاؤڈسپیکر کے ذریعے انتخابی مہم نہیں چلا سکتے،صرف کارنر میٹنگز کے ذریعے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوران وزیراعظم،وفاقی اور صوبائی وزراء اور مشیر کسی بھی امیدوار کے حلقے کا دورہ نہیں کرسکیں گے اور کوئی سرکاری اہلکار کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا،اگر سرکاری اہلکار حمایت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی،امیدواروں پر کوڈ آف کنڈیکٹ کی پابندی لازمی ہے جس کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہوگی ۔