وزارت تجارت کا بیرون ممالک سے اسلحہ درآمد کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا کام شروع ،مخصوص رقم کی بجائے تعدادکے مطابق ہتھیار درآمد کئے جا سکیں گے، سال کے وسط تک نئی پالیسی جاری ہونے کاامکان

جمعہ 27 مارچ 2015 09:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) وزارت تجارت نے بیرون ممالک سے اسلحہ درآمد کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا ،مخصوص رقم تک کے ہتھیار درآمد کی بجائے تعدادکے مطابق ہتھیار درآمد کئے جا سکیں گے ،اس سال کے وسط تک نئی پالیسی جاری ہونے کاامکان ہے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی صدارت میں آرمز کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بیرون ممالک سے اسلحہ کی درآمد کے حوالے سے نئی پالیسی کا جائزہ لیا گیااجلاس کو بتایا گیا کہ سابقہ پالیسی کے تحت مخصوص رقم کے عوض بیرون ممالک سے ہتھیار درآمد کئے جاتے تھے جس میں بہت زیادہ انڈر انیوائسنگ ہوتی تھی اور زیادہ رقم کے ہتھیار منگوا کرکم قیمت ظاہر کی جاتی تھی جس کے بعد اب نئی پالیسی بنائی جائے گی جس میں ہتھیار مطلوبہ تعداد کے تحت منگوائے جا سکے گے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی پالیسی بناتے وقت تمام صوبوں کے ساتھ مشاؤرت کی جائے اور چاروں صوبوں کو دئیے جانے والے کوٹے کی بھی وضاحت کی جائے نئی آرمز پالیسی کا اس سال کے وسط تک نافذ ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :