پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں اثر انداز ہونے پر درخواست دائر کر دی

جمعہ 27 مارچ 2015 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں اثر انداز ہونے پر درخواست دائر کر دی، درخواست مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے درخواست دائر کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے آئین کے آرٹیکل86کی خلاف ورزی کی ہے جس کے ثبوت بھی انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کو فراہم کردئے ہیں ،خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی تقریب میں فنڈز دینے کی بات بھی کی جو کہ خلاف ورزی ہے، آج بروز جمعرات پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے وفد کے ساتھ چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان سے ملاقات کی اور اپنے تمام تحفظات کا اظہار بھی کیا ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کوروکنے کیلئے حکومت مختلف حربے استعمال کر رہی ہے آئین کے آرٹیکل62اور63کو اسکی روح کے مطابق بحال کیا جائے کرپٹ اور ڈیفالٹر ز کو پبلک آفس میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سعد رفیق کو نوٹس بھیجیں گے اور ان سے وضاحت طلب کریں گئے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بھر پور حصہ لے گی انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعما ل کریں گئے اس حوالے سے ہم طریقہ کار بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد اگلے الیکشن کا شیڈول جاری کر سکیں اس وقت یہ اختیار انتظامیہ کے پاس ہے جو کہ الیکشن کمیشن کو منتقل کرنا ضروری ہے تا کہ بلدیاتی انتخابات تاخیر سے نہ ہوں بلکہ مقرر ہ وقت پر ہوسکیں حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابہام کا شکار ہے انہوں نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمیشنر سے عوامی تحریک کیلئے انتخابی نشان پر بھی بات ہوئی ہے ہم نے ٹریکٹر،موٹر سائیکل اور جھنڈا کا نشان مانگا ہے اس پر الیکشن کمیشنر نے کہا ہے کہ جو ان میں سے جو بھی دستیاب ہوا ہم آپ کو دیں گئے ۔