تحریک انصاف چئیرمین عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ، بات چیت پی ٹی وی حملے کے بعد کی گئی،سرکاری ٹی وی پر حملے بارے فون کال جعلی ہے ، عارف علوی، ٹیلیفونک کال میں میر ی اور عمران خان کی آواز اصل ہے لیکن کال میں الفاظ کو تبدیل کیا گیا ، بیا ن

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) عمران خان اور عارف علوی کے ایک آڈیو ٹیپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا جس میں پی ٹی وی حملے کے بعد حملے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ بلیو ایریا میں دھرنے کے دوران پی ٹی آئی پر حملہ ہوا تھا جس سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آء ی پر حملہ کرنے والوں میں سے کوئی بھی پی ٹی آئی کا کارکن نہیں ہے لیکن منظر عام پر آنے والی اس آڈیو ٹیپ نے بھونچال کھڑا کر دیا۔

آڈیو ٹیپ کی ریکارڈنگ کچھ یوں ہے:عارف علوی: کارکنا ن پی ٹی وی آفس کے اندر گھس گئے ہیں عمران خان : گڈ۔۔۔۔ اب کل تک نتیجہ آ جانا چاہئیے ۔ کل جوئنٹ سیشن ہے پریشر بڑھائے رکھنا تا کہ نواز شریف کل تک استعفیٰ دے دیں۔جبکہ اس کال کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ آواز میری اور عمران خان کی ہی ہے لیکن میں نے آڈیو کال ریکارڈ نہیں کی میں پرائیویسی کا حامی ہوں ان کا کہنا تھا کہ آواز ہماری ہے لیکن بہت سے بات چیت کو مکس کر کے یہ آڈیو ٹیپ بنائی گئی ہے جس میں آواز تبدیل کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس سے متعلق تاحال عمران خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ادھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عارف علوی کے درمیان سرکاری ٹی وی پر حملے بارے فون کال کی تردید کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا ہے کہ یہ آواز میر اور عمران خان کی ہے لیکن اس فون کال میں الفاظ کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ جمعہ کے روز میڈیا میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سامنے آنے کے بعد عارف علوی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلیفونک کال میں میر ی اور عمران خان آواز اصل ہیں لیکن فون کال میں الفاظ کو تبدیل کیا گیا ہے ۔

عارف علوی نے کہا کہ آج تک ہم نے کسی کی فون کالز کو ریکارڈ نہیں کیا اور پرائیویسی کا سخت حامی ہوں دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں آواز عارف علوی اور عمران خان کی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ الفاظ تبدیل کئے گئے ہوں عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح طور پر عارف علوی عمران خان کو انفارم کر رہے ہیں جس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ پی ٹی وی پر حملہ عمران خان نے کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی فون کالز اور پرائیویسی میں خلل نہیں ڈالنا چاہئے اور خاص طور پر سیاستدانوں کی فون کالز کو ریکارڈ کرنا نامناسب بات ہے پارٹی سے مشاورت کے بعد قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔