عمران خان نے میری موجودگی میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں کی تھیں،جاوید ہاشمی ، عارف علوی کے بیان پر تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل بنایا جائے جو اس کی تحقیقات کرے، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے میری موجودگی میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں کی تھیں۔ عارف علوی کے بیان پر تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل بنایا جائے جو اس کی تحقیقات کرے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کے علاوہ خفیہ اداروں اور فوج کے ساتھ بھی ( کھلواڑ ) ہوا ہے جب ٹربیونل کے ذریعے تحقیقات ہونگی تو صحیح حقائق سامنے آئیں گے اور اس حملے کا جو بھی مجرم ہوگا اسے سزا ملے گی انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جب بھی ملک میں کوئی سنگین واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا الزام آئی ایس آئی ، فوج اور اداروں پر لگا دیا جاتا ہے اور معاملہ وہیں ٹھپ ہو جاتے ہے ٹربیونل کے ذریعے یہ بات سامنے آئے گی ملک کے اندر کیا ہو رہا ہے اور اداروں کو کس طرح بدنام کیا جارہا ہے اور کون اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے جب ان سے سوال کیا گیا کہ عارف علوی اور عمران خان کی ایک ٹیلی فون ٹاک میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہے جس کے جواب میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے بھی یہ گفتگو ٹی وی سنی ہے لیکن میں عارف علوی کی بات نہیں دہراتا پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں عمران خان میرے سامنے کرتے رہے ہیں اور میں اس سے اختلاف کرتا رہا ہوں جبکہ اس گفتگو کو سننے والوں میں جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، شیری مزاری اور دیگر شامل تھے عمران خان نے خود کہا کہ ہم دھرنے کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے لیکن جب حملہ ہو گیا تو میں کنٹینر سے واپس آیا اور صورتحال بدل گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر یہ پیغام بھی موصول ہوا ایم کیو ایم انہیں سپورٹ کرے گی لیکن رات تک جب الطاف حسین کا فون نہ آیا عمران خان فون کا انتظار کرتے رہے اور کہتے رہے کہ الطاف سے بات کرواؤ اور یہ بھی کہا گیا کہ آصف علی زرداری دھرنوں کے حوالے سے عمران خا ن کو سپورٹ کریں گے اور ان سے دھرنوں کی حمایت میں بیان دلوائے جائیں گے لیکن میرا موقف واضح تھا کہ پاک فوج او راداروں کی عزت برقرار رہنی چاہیے اس حوالے سے میں نے اب تک جو کچھ کہا تھا آج اس کی پیروڈی چل رہی ہے عارف علوی کا ٹیلی فون بھی اچھی پیروڈی ثابت ہوئی ہے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے عمران خان کو گارنٹی دی تھی کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو نواز شریف سے استعفیٰ لیا جائے گا میں کیونکہ فوج کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنے کے حق میں نہیں تھا میں نے اس سلسلے میں پارٹی کے اندر مہم چلائی جہانگیر کی رہائش گاہ پر عمران خان کے سامنے ہاتھ جوڑے کہ ہمیں دھرنے کے ساتھ آگے نہیں بڑھنا چاہیے لیکن عمران خان کا موقف تھا کہ اگر میں اکیلا بھی رہ گیا تو آگے بڑھوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری جنرل پاشا سے ایک بار ٹیلی فون پر بات ہوئی جبکہ جنرل حمید گل نے ملتان میں کم و بیش پچیس لوگوں سے کہا کہ آج دھرنے کی وجہ سے حکومت کی آخری رات ہے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے بیان کی کچھ اور وجہ سے واضاحت کی جنرل پاشا نے مجھ سے کہا کہ آپ نے میرے خلاف کوئی بیان دیا ہے تو میں نے ان سے کہا کہ میں نے تو آپ کی ( تعریف ) کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے فوج اور دیگر اداروں کو بدنام کرتے ہیں ہم نے دشمنوں سے فوج اور اپنے اداروں کو بچانا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کی موجودہ صورتحال سے اپنے آپ کو دور رکھنا چاہیے فوج ہمارے اپنے ملک میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی اور سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہے فوج کو اپنے ملک میں کام کرنا چاہیے ۔