یونان کی سرحدی پولیس نے ترکی کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں سیلاب میں پھنس جانیوالے ستر غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:52

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)یونان کی سرحدی پولیس نے ترکی کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں سیلاب میں پھنس جانیوالے ستر غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ 70سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ترک یونان سرحد کے درمیانی علاقے میں سیلابی ریلوں میں پھنس گئے تھے،جنہیں ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ریسکیو کئے جانیوالے تارکین وطن کی فوری شناخت نہیں ہوسکی

متعلقہ عنوان :