پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا

اتوار 29 مارچ 2015 01:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین شہر یار ایم خان کی گذشتہ روز سے لاہورکے بعد کراچی میں مشاروتی عمل جاری تھا ‘ذرائع کے مطابق اب چیئرمین پی سی بی نے مشارورتی عمل مکمل کر لیا ہے اس میں جو اہم فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ کہ اظہر علی کو اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ سر فراز احمد کو نائب کپتان بنایا جائے گا اور ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح الحق کے ساتھ اظہر علی کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے علاوہ ازیں ٹی ٹوینٹی کے کپتان پہلے ہی سے 2016 تک شاہد آفریدی مقرر کئے جاچکے ہیں جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نائب کپتان بنایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منگل کے روز پی سی بی نے گورنر باڈی کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے۔جس کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان باقاعدہ اعلان کرینگے۔