مستونگ میں فرنٹیئر کور کا سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک 6 زخمی، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ترجمان ایف سی

پیر 30 مارچ 2015 09:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فرنٹےئر کور بلوچستان کا سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ6 افرادزخمی ہوگئے ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں 5 حملہ آور ہلاک اور6 زخمی ہو گئے ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ حملہ آور وں کے قبضے سے گزشتہ روز اغواء کئے گئے 4 ٹرک ڈرائیور کو بھی بازیاب کر ا لیا گیا ہے آپریشن میں وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی اور حملہ آور سیندک پروجیکٹ کو آئل فراہم کرنیوالے ٹینکروں کو جلانے میں ملوث تھے ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی صوبے میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :