ایران کا دورہ کروں گا: ترک صدر کا اصرار

منگل 31 مارچ 2015 02:34

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)یمنی بحران کے تناظر میں تہران اور انقرہ حکومتوں میں تلخ بیانات کے تبادلے کے تناظر میں ترک صدر رجب طیب اردوآن نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران ایران کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران سارے خطے پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ ناقابلِ برداشت ہے ۔ پیر کے روز تہران میں ترک سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ نے طلب کر کے صدر ایردوآن کے بیان کی وضاحت طلب کی ہے۔ ترکی نے یمن میں سعودی اتحادی فضائی حملوں کی حمایت بھی کی ہے۔ اردوآن آج سلووینہ، سلوواکیہ اور رومانیہ کا دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :