داعش کے پاکستان میں امیر عامر منصور گرفتار ،افغانستان میں امیر سعید روپوش

پیر 4 جنوری 2016 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء) دہشت گردتنظیم داعش کے پاکستان میں امیر عامر منصور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ افغانستان میں تنظیم کا امیر روپوش ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کی بھرتیوں سے متعلق حساس اداروں کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کے پاکستان میں کمانڈر عامر منصور کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

عامر منصور پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کر رہا تھا۔

عامر منصور کی نشاندہی پر پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے گئے،چھاپے کے دوران سرگودھا سے18،گوجرانوالہ سے12 اور اوکاڑہ سے8افراد کو گرفتار کیا گیا۔سرگودھا سے گرفتار کئے گئے افراد تربیتی کیمپ بھی چلا رہے تھے۔ڈسکہ سے گرفتار افراد بھی داعش نیٹ ورک کا حصہ تھے

متعلقہ عنوان :